ETV Bharat / state

Kunal Ghosh Retracts his Tweet on Partha Chatterjee: کنال گھوش نے پارتھو چیٹرجی سے متعلق اپنا ٹویٹ واپس لیا - ڈسپلنری کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ

ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر سے پارتھو چٹرجی کی برطرفی کے مطالبے سے متعلق اپنے ٹوئٹ کو واپس لے لیا ہے۔ Kunal Ghosh Retracts his Tweet on Partha Chatterjee

کنال گھوش نے پارتھو چیٹرجی سے متعلق اپنا ٹویٹ واپس لیا

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 7:31 AM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ آج شام ترنمول بھون میں پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی ڈسپلنری کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی ڈسپلنری کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ کے مدنظر انھوں نے اپنا ٹوئٹ واپس لیا ہے تاکہ کسی قسم کا تنازع کھڑا نا ہو۔ان کا کہنا ہے کہ آج شام ہونے والی ہنگامی میٹنگ ترنمول کانگریس کے لئے بہت ہی اہم ہے۔اس میٹنگ میں اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔ Kunal Ghosh Retracts his Tweet on Partha Chatterjee

غور طلب ہے کہ چند دنوں قبل ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو پارتھو چٹرجی کے معاملے میں احتجاج اور بیان بازی نا کرنے کی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری اور ترجمان کنال گھوش نے وزیر پارتھو چٹرجی کو کابینہ اور اہم عہدے سے ہٹانے سے متعلق ٹویٹ کرکے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔حالانکہ ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سے متعلق پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

کنال گھوش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج مغربی بنگال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پارٹی کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔بہتر یہ ہوتا کہ پارتھو چٹرجی کو کابینہ کے ساتھ ساتھ پارٹی سے برطرف کر دیا جاتا۔انہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنی باتوں پر قائم ہیں۔وہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.