ETV Bharat / state

کولکاتا کے ملی الامین کالج کو ملی راحت، 15 دسمبر تک داخلے کی اجازت - ملی الامین گرلس کالج

کولکاتا کے واحد اقلیتی کالج ملی الامین گرلس کالج کو راحت دیتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی نے داخلے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ کالج کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سال 2020-21 کے لئے 15 دسمبر تک داخلے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Kolkata's Milli  al-Amin College granted relief
کولکاتا کے ملی الامین کالج کو ملی راحت، 15 دسمبر تک داخلے کی اجازت
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:50 AM IST

گذشتہ کئی برسوں سے تنازعات کا شکار رہے کولکاتا کے واحد اقلیتی کالج ملی الامین گرلس کالج کی پریشانیاں آہستہ آہستہ کم ہوتی نظر آ رہی ہیں۔کالج کے امتحان اور داخلے کے حوالے سے تنازع حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی نے آئندہ 15 دسمبر تک داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ داخلے کے لیے میرٹ لسٹ کی بھی قید نہیں رکھی گئی ہے۔ داخلے کی رقم بھی آن لائن جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کولکاتا کی ملی الامین گرلس کالج میں گزشتہ دنوں کالج انتظامیہ اور ٹیچروں کے تنازع کی وجہ سے کالج میں داخلے کا عمل التوا کا شکار ہو گیا تھا۔ اسی درمیان داخلے کی آخری تاریخ بھی نکل گئی۔ جس کے بعد طالبات نے اپنے مسائل کے حل کے لئے دس دنوں تک کالج کے گیٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی اس میں رخنہ پڑا تھا۔ اب کلکتہ یونیورسٹی نے داخلے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے آئندہ 15 دسمبر تک داخلہ لینے کی اجازت دی ہے۔ کالج کی انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے نوٹس جاری کیا گیا جس کے مطابق سال 2020-21 کے لئے 15 دسمبر تک داخلے کا عمل جاری رہے گا۔ بی اے آنرس، بی ایس سی پاس میں داخلہ جاری ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ کالج کے ویب سائٹ millialamincollege.edu پر جاکر عرضی دے سکتے ہیں اور آن لائن ہی داخلے کی فیس جمع کر سکتے ہیں۔داخلہ براہ راست ہو گا۔ میرٹ لسٹ کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ کالج میں بطور سبجیکٹ اردو، انگریزی، ایجوکیشن، تاریخ اور پالیٹیکل سائنس آنرس موجود ہے۔ اس کے علاوہ پاس سبجیکٹ کے طور طالبات جغرافیہ، زولوجی، بوٹانی، فیزکس اور کیمسٹری لے سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.