آتشزدگی کا یہ واقعہ شام چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ ڈومجور اسٹیڈیم کے سامنے بس ٹرمنس میں کھڑی پرائیوٹ بسوں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈ اہلکار کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پٹرول یا ڈیزل کے ٹنکی پھٹنے سے کی وجہ آگ لگی ہوگی۔
دوسری جانب مغربی بنگال میں پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی کے معاملے میں جاری نوٹیفکیشن کے باوجود سڑکوں پر بسیں کم نظر آ رہی ہیں جبکہ ان دنوں کرائے میں اضافے کے مطالبے پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور بس مالکان کے درمیان رشہ کشی جاری ہے اور دونوں اپنی اپنی باتیں منوانے پر بضد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کولکتہ کے سنیما ہال میں آتشزدگی، دو افراد زخمی
کل(پیر) وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم اور پرائیوٹ بس اور منی بس مالکان کے درمیان کرائے میں اضافہ کے معاملے میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔