پلوامہ : محمکہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق آج دوپہر کے بعد ضلع پلوامہ میں برفباری شروع جو ابھی بھی جاری ہیں۔ محمکہ موسمیات نے جہاں وادی کے کئی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو جو ابھی بھی جاری ہے اگرچہ ضلع کے میدانی علاقوں میں سال کی پہلی برفباری دیکھنے کو مل جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں سال کی دوسری برفباری ہوئی ہیں۔
وہیں محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کی جانب سے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ضمن میں محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈویژن پلوامہ و شوپیان عبدالرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میں محمکہ کی ٹیمیں متحرک ہے اور برفباری کے پیش نظر سبھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گاڑیوں کو محفوظ رکھے تاکہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: سرکاری اسکولوں میں موسم سرما میں بھی ٹیوشن کا نظم، مفت تعلیم سے بچے خوش - FREE EDUCATION IN WINTER
اطلاعات کے مطابق پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات، زوجیلا محور، بڈگام کے بالائی علاقوں، گریز، بانڈی پورہ، گاندربل اور دیگر مقامات پر صبح سویرے برفباری ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور بارہمولہ کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔ اس کے علاوہ سری نگر میں بھی ہلکی برف باری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔