ETV Bharat / state

Eden gardens in Kolkata ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے قریب سے اسلحہ سوداگر گرفتار - اسلحہ سوداگر کو گرفتار

کولکاتا کے میدان تھانہ کے تحت ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے قریب سے اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے ہتھیاروں کے سوداگر کو گرفتار کر کے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کر لیا۔ Eden gardens in Kolkata

ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے قریب سے اسلحہ سوداگر گرفتار

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 4:02 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے میدان تھانہ علاقے میں واقع ایڈن گارڈن کے قریب کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک اسلحہ سوداگر کو گرفتار کر لیا۔Kolkata stf arrest arms dealer near Eden gardens in Kolkata

کولکاتا پولیس کی اس ٹی ایف کی ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران گرفتار شخص کے پاس سے پانچ پستول،پاںچ ون شوٹر اور درجنوں کارتوس برآمد کرلیا۔اس کے پاس سے نقد روپے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

کولکاتا پولیس کی اس ٹی ایف کی ٹیم نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امخبروں کی ٹھوس اطلاع کی بنیاد پریڈن گارڈن کے ارد گرد خصوصی تلاشی مہم چلائی گئی اور میں ہمیں بڑی کامیابی ملی۔۔

ایس ٹی ایف نے مزید کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت منیر منڈل کے طور پر ہوئی ہے۔ کولکاتا کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف متعدد معاملے درج ہیں۔پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔

ایس ٹی ایف کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم اور میدان تھانے کی پولیس نے مشترکہ طور پر اس خصوصی آپریشن کو انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal Bail Rejected ترنمول كے رہنما انوبرتا منڈل كی ضمانت كی درخواست رد

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے شاشن علاقے سے مغربی بنگال ایس ٹی ایف کی ٹیم نے انتہا پسند تنظیم سے مبینہ تعلقات رکھنے کے الزام میں قاضی عبدالرقیب اور قاضی محمد حسین کو گرفتار کیا تھا۔

انتہاپسند تنظیم سے مبینہ تعلقات رکھنے کے الزام میں گرفتار دونوں افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایس ٹی ایف نے تفتیش کے دوران نئے نئے انکشافات کے دعوے کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.