مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر Third Wave of Corona Virus In West Bengal بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں اس کا خوفناک قہر پھیلتا ہی جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر سے دارالحکومت کولکاتا سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یومیہ چھ ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔ اموات شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اسی درمیان کولکاتا پولیس کمشنر ونینت گوئل سمیت 129 سے زائد افسران کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد کولکاتا پولیس نے اپنے ملازمین کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دیا ہے۔
کولکاتا پولیس کے بیشتر افسران کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس STF اور دیگر اہم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کولکاتا پولیس کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورسSTF کے افسران کو دفتر آنے کے بجائے گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ٹی ایف کے جوانوں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دراصل ایک تجربہ ہے. کولکاتا پولیس کا یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو دیگر اہم ڈیپارٹمنٹ کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر (لال بازار ) کے بیشتر افسران کورونا مثبت پائے گئے ہیں. اس بیماری میں مبتلا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے۔