ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Elections: کانگریس امیدوار نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

کولکاتا سے متصل مسلم اکثریتی تجارتی بندرگاہ علاقہ پورت کے وارڈ نمبر 137 سے کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔

Kolkata Municipal Corporation Elections
Kolkata Municipal Corporation Elections
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 12:24 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کی تیاریوں کے درمیان سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان مسلم اکثریتی تجارتی بندرگاہ علاقہ پورت کے 137 نمبر وارڈ سے کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں سو فیصد امید ہے کہ وہ نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔'

Kolkata Municipal Corporation Elections

کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ 'انہوں نے عوام کی خدمت اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی ہے اور آگے بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کو توڑ پانا ترنمول کانگریس کی بس کی بات نہیں ہے۔ وقتی طور پر وہ کامیاب ہو سکتی ہے لیکن قومی سیاست میں ہمیشہ کے لیے کانگریس ہی رہے گی۔'

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار نے کہا کہ 'ان کے امیدوار کی جیت طے ہے۔ انہیں عوام کی حماعت حاصل ہے اور یہ ہی جیت کی وجہ بن سکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بدعنوانی سے نجات چاہیے۔ اس کے لیے عوام کو بیدار کرنا ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.