ETV Bharat / state

کولکاتا: میٹرو سروسزدوبارہ بحال ہونے کے امکان - کلکتہ میٹرو سروس 14 ستمبر سے شروع ہونے والی ہے

کولکاتا میٹرو ریلوے اتھارٹی نے آج کولکاتا شہر کی لائف لائن انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین سروسز جو تقریبا 6 ماہ سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب ٹھپ پڑی تھی اب دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

kolkata Metro service will restart from 14th September
میٹرو سروسزدوبارہ بحال ہونے کے امکان
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 11:48 PM IST

کولکاتا: کولکاتا میٹرو ریلوے اتھارٹی نے 'کولکاتا شہر کی لائف لائن انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین' سروسز جوتقریبا 6 ماہ سے بند پڑی تھی اسے 14ستمبر سے دوبارہ بحال کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق 14ستمبر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک میٹرو ٹرینیں چلیں گی۔ تاہم 13ستمبر کو اہلیتی و داخلہ امتحان(این ای ای ٹی) کیلئے خصوصی طور پر میٹرو چلائی جائیں گی۔

گائیڈ لائن کے مطابق میٹرو ریلوے کے آفیشل ویب سائٹ پر 'ای پاس' کی سہولیات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔ سفر کے 12گھنٹے قبل مسافر ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔آخری ٹرین 7بجے چلائی جائے گی اور کنٹینمنٹ زون علاقے میں ٹرین رکے گی۔ ہر اسٹیشن پر 30 سیکنڈ کیلئے ٹرین رکے گی۔ جن سیٹوں پر کراس کا نشان ہوگا اس پر مسافر کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر ریک پر سنیٹائز کئے جانے کے بعد ٹرین چلے گی۔

میٹرو اسٹیشن پر ریلوے پروٹیکشن فورسز اور کولکاتا پولیس کے جوان مسافروں کی اسکریننگ کریں گے اور 'ای پاس' چیک کریں گے۔ میٹرو عملہ کیلئے خصوصی پاس جاری کی جائے گا اورصرف عملہ کو میٹرو اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ہر ایک مسافرکو ماسک لگانا ضروری ہوگا اور داخل ہوتے وقت ہر مسافر کی تھرمل اسکریننگ ہوگی۔ ایک وقت میں صرف تین مسافروں کو ایلیویٹر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ بخار کی حالت میں مسافرکو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.