ETV Bharat / state

Nitish Rana Reaction ٹیم میں تجربہ کار اور صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں - کولکاتا نائٹ رائڈرس ٹیم کے نئے کپتان نیتش رانا

کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان نیتش رانا نے کہاکہ ان کی ٹیم میں تجربہ کار اور صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کھلاڑیوں کی مدد سے کے کے آر کی ٹیم 31 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمئیر لیگ میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ Nitish Rana Reaction On Upcoming IPL

ٹیم میں تجربہ کار اور صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 2:54 PM IST

Updated : Mar 29, 2023, 3:27 PM IST

ٹیم میں تجربہ کار اور صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں

کولکاتا:کولکاتا نائٹ رائڈرس ٹیم کے نئے کپتان نیتش رانا نے کہاکہ ہماری ٹیم میں تجربے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وہ اپنی کپتانی میں بھارتی اور بیرون ملکوں کے کرکٹرز کے تجربے کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کے کے آر کی ٹیم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی کپتانی پر نتیش رانا بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کے کے آر کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بہت بڑے مداح ہیں۔ وہ دادا کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دہلی کے کرکٹر نے پرپل بریگیڈ کے کپتان کے طور پر اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے۔ان سے بہت کچھ سکھنے کوملا ہے ۔اب چونکہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ملی ہے اسے اچھی طرح سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میں آندرے رسل ہیں جنہوں نے ساڑھے چار سو کے قریب ٹی20 میچز کھلے ہیں۔ٹیم میں ان کی موجودگی حریف ٹیم کے لئے پریشانی کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے علاوہ لوکی فرگوسن اور ٹم ساوتھی کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔فرگوسن اور ساوتھی کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے جس کی بنیاد پر کے کے آر کسی بھی ٹم پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 ہاردک کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز پہلی بار چیمپئن بنی، اس بار بھی ہرانا آسان نہیں

کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان نے کہاکہ وہ آئی پی ایل کے مقابلوں میں اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوانے کی کوشش کریں گے۔وہ گوتم گمبھیر، کوہلی سمیت کئی کپتانوں کی نگران میں کھیل چکے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اس سیزن میں ہم تشفی بخش کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Last Updated : Mar 29, 2023, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.