ETV Bharat / state

کولکاتہ:وزیر ہمایوں کبیر کے متنازع بیان پر کانگریس اور بی جے پی برہم

یٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اور موجودہ وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ چند مہینوں بعد میونسپلٹی انتخابات ہونے والے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر جیت ملے گی

ہمایوں کبیر
ہمایوں کبیر
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 1:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے وزیر ہمایوں کبیر کے میونسپلٹی انتخابات میں کامیابی نہیں ملنے کی صورت میں بہرامپور کے باشندوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے کے متنازع بیان پر مرشدآباد ضلع کانگریس اور بی جے پی نے سختی برہمی کا اظہار کیا ہے.

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کو تاریخی جیت ملی. اس کے بعد ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو تین میں تین سیٹیں ملیں. یہ ہماری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے.

ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اور موجودہ وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ چند مہینوں بعد میونسپلٹی انتخابات ہونے والے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر جیت ملے گی.

انہوں نے کہا کہ بہرام پور میونسپلٹی کی 28 نشستوں پر بھی کامیابی چاہئے. اگر ہم اپوزیشن کا صفایا نہیں کر سکے تو اس کے لئے عوام ذمہ دار ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہرامپور میونسپلٹی پر قبضہ ترنمول کانگریس کا واحد مقصد ہے اور ہم اس کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔عوام پر سب کچھ چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ ان کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔ اس خفیہ سمجھوتے اور منصوبے کو ہر حال میں ناکام بنانا ہوگا۔

ریاستی وزیر نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے ترنمول کانگریس کا بہرامپور میونسپلٹی پر قبضہ نہیں ہو سکا تو اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مرشدآباد ضلع کانگریس کے ترجمان جینتا کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی ڈرا دھمکا کر اقتدار میں آنے کی عادت بن گئی ہے۔ لیکن بہرامپور کے عوام اس کا فیصلہ کریں گے کیونکہ وہ ادھیر رنجن چودھری کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: اسکول سروس کمیشن پر اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا الزام

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما گوری چندر گھوش نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے لیکن مغربی بنگال سے بی جے پی کو ہٹانا ترنمول کانگریس کی بس کی بات نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.