ETV Bharat / state

Kolkata Doctors Protest Against Delhi Police Brutality: بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج - ریذیڈینٹ ڈاکٹروں پر دہلی پولیس کی کارروائی پر احتجاج

دہلی میں ریذیڈنٹ ڈاکٹروں پر پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے خلاف آج بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Burdwan Medical College and Hospital Doctors Protest

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 2:23 PM IST

مغربی بنگال میں بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹر دارالحکومت دہلی میں پولیس کے ذریعہ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز پر کیے گئے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ Burdwan Medical College and Hospital Doctors Protest

تاہم ڈاکٹروں نے احتجاجی دھرنے کے دوران ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں کام کاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، جس سے مریضوں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی شعبے کو چھوڑ کر تمام دیگر ڈپارٹمنٹ میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Kolkata Doctors Protest Against Delhi Police Brutality

انہوں نے کہا کہ دہلی میں جونیئر ڈاکٹرز پر امن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے لیکن ان کے خلاف کی گئی پولیس کارروائی کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جونیئر ڈاکٹرز ہی مستقبل میں ڈاکٹر بنتے ہیں۔ اگر وہ اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ تاپس رائے نے کہا کہ جونیئر ڈاکٹرز مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ایمرجنسی شعبے کو اس زمرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ جونیئر ڈاکٹرز کے احتجاجی دھرنے سے لوگوں کو تھوڑی بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ لیکن آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہونے کی امید ہے۔

ان کا کہنا ہے کہجونیئر ڈاکٹرز جائز مطالبات کر رہے ہیں۔ ان کے مطالبات کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز دہلی میں NEET-PG کونسلنگ میں تاخیر کے خلاف ریذیڈنٹ ڈاکٹر احتجاج کر رہے تھے۔ Delhi Police Brutality on Resident Doctors اسی دوران ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی پولس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ دراصل دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں نے پیر کو مولانا آزاد میڈیکل کالج سے سپریم کورٹ تک مارچ نکالا اور NEET-PG 2021 کے لیے کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو روک دیا، جس کی وجہ سے دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

مزید پڑھیں: Police Action On Doctors In Delhi: دہلی میں احتجاج کر رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کی پولیس کے ساتھ جھڑپ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.