ETV Bharat / state

Lokesh Rahul on Batting Position : کے ایل راہل کو نمبر پانچ پر چیلنج کا سامنا کرنا پسند ہے - کے ایل راہل کو نمبر پانچ

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل جنہوں نے کہا کہ وہ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ ٹیم کو دباو سے نکال کر جیت کی راہ پر لاکھڑا کرنے میں مزہ آتا ہے۔Kl Rahul Like To Bat At Number Five

کے ایل راہل کو نمبر پانچ پر چیلنج کا سامنا کرنا پسند ہے

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 8:27 PM IST

کولکاتا:بین الاقوامی کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھ چکے سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی چار وکٹوں سے جیت کے بعد کے ایل راہل نے کہا کہ نمبر پانچ پر بلے بازی سے مجھے اپنے کھیل کو کچھ بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دیکھتے ہوئے کہ گیند قدرے پرانی ہے، آپ کو سیدھا اسپن کھیلنا ہوگا اور یہ وہ نہیں جو میں عام طور پرکرتا ہوں۔ آپ کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لئے فیلڈنگ کے فوراً بعد بلے بازی میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو تھوڑا آرام کرنے کا وقت ملتا ہے۔ نمبر پانچ پر بلے بازی کرنے کی یہ اچھی بات ہے۔

راہل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر پر کیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں وہ بطور اوپنر میدان میں اترے۔ سال 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے وہ مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر ٹیم میں آئے لیکن مینک اگروال کے زخمی ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اوپنر کا کردار سونپا گیا۔

انہوں نے 2019 کے ورلڈ کپ کی شروعات بھی نمبر چار پر بلے بازی کرتے ہوئے کی، حالانکہ شکھر دھون کے زخمی ہونے کے بعد انہیں بطور سلامی بلے باز کریز پر اترنے کا موقع ملاتھا۔اس سال اکتوبر میں ہونے والے یک روزہ عالمی کپ کی تیاری کے لئے ٹیم انتظامیہ نے راہل کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Sri Lanka 2nd ODI بھارت نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی

راہل نے کہا کہ سب سے پہلے میں پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہتا ہوں، یہ سب سے اہم بات ہے۔ ٹیم مجھ سے جو مطالبہ کرتی ہے، میں وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے ہندوستان کے لئے کھیلتے ہوئے پورے وقت یہی کیا ہے۔ مجھے وکٹ کیپنگ کرنے کو کہا گیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لئے بہت مزیدارہے۔ میں سخت حالات اور دباؤ میں پرفارم کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔ یہ مجھے بتاتا ہے کہ ٹیم مجھ پر اعتماد کرتی ہے۔ اس سے مجھے اپنی بیٹنگ اور خود کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.