کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے زیر انتظام بھاٹ پارہ میونسپلٹی کے وائس چیر مین دیب جیوتی گھوش ان الزاموں کی زد میں ہے۔ Justice Abhijit Gangopadhyay Direct To Present Vice Chairman Of Bhatpara Municipality At Calcutta High Court
جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ترنمول کے وائس چیئرمین کو کوئینا ڈے نامی امیدوار کی طرف سے دائر مقدمہ میں کلکتہ ہائی کورٹ میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر کے خلاف یہ الزامات بہت سنگین ہیں۔
امیدوار کوئینا ڈی نے الزام لگایا کہ اس کی قابلیت اور تربیت کے باوجود اسے نوکری نہیں ملی۔ لیکن دیب جیوتی گھوش جیسے نااہلوں کو منظم جرائم کی وجہ سے پرائمری ٹیچر کی نوکری ملی۔ تاہم یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیب جیوتی گھوش کے پاسپور ٹ کے دستاویز کے مطابق وہ 8اورنویں جماعت پاس ہیں ۔شمالی 24پرگنہ کے نیلیما پرائمری اسکول میں بطور ٹیچر تقررہی ہے
سرکاری ملازم کے طور پر تنخواہ لینے کے باوجود، دیب جیوتی پر الزام ہے کہ وہ وائس چیئرمین کے طور پر ماہانہ 17000 روپے لیتے ہیں۔ جو کہ قوانین کے خلاف ہے۔ جج نے کہا کہ وائس چیئرمین پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین ہیں۔
مزید پڑھیں:Justice Abhijit Gangopadhyay محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی بابوگیری پر کلکتہ ہائی کورٹ کی سرزنش
ان تمام الزامات کو سننے کے بعد جسٹس گنگوپادھیائے نے بھاٹپارہ میونسپلٹی کے وائس چیئرپرسن دیب جیوتی گھوش کو 16 دسمبر کو ایک بجے کلکتہ ہائی کورٹ میں اپنے کمرہ عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ انہوں نے بارکپور پولس کمشنریٹ کے کمشنر کو حکم پر عمل آوری کی ہدایت دی۔ جج نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جگتدل پولیس اسٹیشن کے ذریعے وائس چیئرمین کو پہنچایا جائے گا۔
کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں دیب جیوتی گھوش سے پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ ان پر پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے سابق صدر مانک بھٹاچاریہ اور بھرتی بدعنوانی کیس میں ملوث تاپس منڈل کے قریبی ہونے کا بھی الزام ہے۔ دیب جیوتی گھوش پرائمری ایجوکیشن بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔Justice Abhijit Gangopadhyay Direct To Present Vice Chairman Of Bhatpara Municipality At Calcutta High Court