ETV Bharat / state

Bengal SSC scam سابق وزیر پارتھو چٹرجی كی جیل حراست میں توسیع - calcutta high court

كلكتہ ہائی كورٹ نے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ان كی قریبی دوست ارپیتا چٹرجی كی عدالتی تحویل كی مدت میں اضافہ كرتے ہوئے 14 دنوں تك كے لیے جیل حراست میں ركھنے كا حكم دیا۔ عدالت میں پیشی كے دوران سابق وزیر نے انہوں نے اشاروں اشاروں میں اپنی پارٹی كے رہنماوں كو سبق سكھانے كی دھمكی دے ڈالی۔ ex minister partha chatterjee jail for 14 days

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 6:29 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی كے ذریعہ پرائمری اور اپر پرائمری اسكولوں میں اساتذہ كی تقرری میں بدعنوانی كے معاملے كے انكشاف كے بعد حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كی پریشانیاں كم ہونے كا نام نہیں لے رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول كانگریس كی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی كو گھیرنے كی كوششیں تیز كردی ہیں۔ everything will be proved by time says former ex bengal minister partha chatterjee

اسی درمیان كلكتہ ہائی كورٹ میں سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ان كی قریبی دوست ارپیتا مكھرجی كی پیشی ہوئی۔ كلكتہ ہائی كورٹ میں سماعت كے دوران ترنمول كانگریس كے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ان كی قریبی دوست ارپیتا مكھرجی كو مزید 14 دنوں تك كے لئے جیل حراست میں ركھنے كا حكم دیا۔ عدالت میں پیشی كے دوران سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے اشاروں اور اشاروں میں اپنی پارٹی كے رہنماوں كو سبق سكھانے كی دھمكی دی۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Update پارتھو چٹرجی اسمبلی کے تمام کمیٹیوں سے باہر

ترنمول كانگریس كے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے عدالت سے باہر آتے وقت كہا كہ وہ بے گناہ ہیں۔ ان كا اس معاملے سے كوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہیں اس معاملے میں زبردستی پھنسانے كی كوشش كی جارہی ہے۔ انہیں جھوٹے معاملے مں پھنسانے كی كوشش كی گئی ہے، لیكن آنے والے دنوں میں سب كو اس كا جواب مل جائے گا۔ وقت كا انتظار ہے اور آنے والے دنوں میں سب كچھ واضح ہونے كی پوری امید ہے۔

انہوں نے كہا كہ وہ شروع سے ہی یہ كہہ رہے كہ انہیں جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ ان كے خلاف جو بیان بازی ہو رہی ہے وہ بھی چند لوگ ہی كررہے ہیں۔ انتظار كیجیے، آنے والے دنوں میں دودبھ كا دودھ اور پانی كا پانی ہوجائے گا۔ انپہیں قانون پر مكمل اعتماد ہے، وہ باعزت بری ہوں گے اور انہیں جھوٹے معاملے میں پھنسانے والے جیل میں جائیں گے۔ سابق وزیر پارتھو چٹرجی كے اشاروں اشاروں میں دھمكی دینے پر سی پی آئی ایم كے رہبما سجن چكرورتی نے كہا كہ ترنمول كانگریس میں ایك نہیں دو نہیں بلكہ درجوں بدعنوان رہنما ہیں۔ پارتھو بابو كی بات سے اپوزیشن كو نہیں بلكہ ترنمول كانگریس كے رہنماوں كو فكر كرنے كی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.