ETV Bharat / state

جتیندر تیواری کا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:44 PM IST

رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے ترنمول کانگریس کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

جتیندر تیواری
جتیندر تیواری

آئندہ برس ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے برسر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گذشتہ 16 دسمبر 2020 کو شھبندو ادھیکاری کے استعفی دینے کا غم ترنمول کانگریس کے لئے رکن اسمبلی کا پارٹی کی رکنیت سے استعفی زخم پر نمک چھڑکنے سے کم نہیں ہے۔

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی شہر آسنسول میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اور خوب سوچ سمجھ کر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

جتیندر نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود چند ایسے رہنما ہیں جن کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، ان کی موجودگی سے پارٹی کے ساتھ ساتھ آسنسول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دیا

رکن اسمبلی نے کہا کہ چند گھنٹے قبل میں نے آسنسول میونسپل کارپوتیشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چئیر مین کے عہدے سے استعفی دیا تو میرے دفتر پر حملہ کیا گیا۔

کولکاتا میں رہنے والے رہنماوں کے اشارے پر میرے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

انھوں نے مزید الزام لگایا کہ ان کے حامیوں کو زدوکوب کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد ہی میں نے ترنمول کانگریس کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس پارٹی میں مجھ کو نہیں رہنا ہے، جہاں میرے حامی کو نقصان پہنچایا جائے۔

جتیندر تیواری نے کہا کہ فی الحال رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی نہیں دے رہا ہوں، وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔

مناسب وقت پر رکن اسمبلی کے عہدے سے بھی استعفی دے دوں گا۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی جتیندر تیواری اور فرہاد حکیم کے درمیان چند باتوں پر تنازعہ چل رہا تھا۔

اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ بھی ہوئی تھی۔

غورطلب ہے کہ شھبندو ادھیکاری رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد آسنسول پہنچ کر رکن اسمبلی جتیندر تیواری, رکن پارلیمان سنیل منڈل اور دیگر اعلی رہنماوں سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد سے ہی رکن اسمبلی جتیندر تیواری, رکن پارلیمان سنیل منڈل سمیت دیگر رہنماوں کے بی جے پی میں شامل ہونے قیاس آرائی تیز ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.