ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر نے سبرتو مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا - جگدیپ دھنکر نے سبرتو مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی وزیر اور سینئر رہنما سبرتو مکھرجی کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں کامیاب سیاستداں قرار دیا۔

jagdeep dhankhar paid floral tributes to subrata mukherjee
گورنر جگدیپ دھنکر نے سبرتو مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 8:02 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سبرتو مکھرجی سیاستداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک انسان بھی تھے جنہیں زندگی کا وسیع تجربہ حاصل رہا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تجربہ کار سیاسی سبرتو مکھرجی کی اچانک موت کی خبر پر بے حد افسوس اور صدمہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر سبرتو مکھرجی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ہمدرد رہنما تھے۔

انہوں نے اپنے دور میں عام لوگوں کی بھر پور مدد کی، گورنر مغربی بنگال کا کہنا ہے کہ سبرتو مکھرجی کا بنگال کی سیاست میں اچھا خاصا دخل عمل تھا اور میرے خیال سے مستقبل میں بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو ان کی کمی محسوس ہو گی اور سب سے زیادہ حکمراں جماعت ترنمول کو کمی محسوس ہوگی۔

  • Governor West Bengal Shri Jagdeep Dhankhar paid floral tributes to the departed veteran politician Subrata Mukherjee at Vidhan Sabha Today. Governor lauded his five decade political career. An era has come to end. RIP pic.twitter.com/B1veYgTPMK

    — Governor West Bengal Jagdeep Dhankhar (@jdhankhar1) November 5, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر سبرتو مکھرجی نے گزشتہ دیوالی کی شام ایس ایس کے ایم ہسپتال میں آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی کے سنئیر رہنما و ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نہیں رہے

وزیر پنچایت سبرتو مکھرجی کو سی پی او ڈی کی شکایت کافی تھی اور اسی بنیاد پر انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں بائی پاس سپورٹ دینا پڑا تھا۔

سبرتو مکھرجی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے پرانے ساتھیوں میں سے ایک تھے۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا، اسمبلی انتخابات 2021 میں بالی گنی اسمبلی سے ان کو شاندار کامیابی ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.