مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیئر کانگریسی رہنما اور سابق رکن اسمبلی عیسیٰ علی خان نے کہاکہ مغربی بنگال میں کانگریس کی روایتی انداز میں شاندار واپسی ہو گی۔ کانگریس کے رہنما عیسیٰ علی خان نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی اس طرح مایوس کن کارکردگی کی امید نہیں تھی۔ اس سے کارکنان دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔'
کانگریسی رہنما نے کہاکہ کارکنان کے مایوس ہونا فطری ہے۔ لیکن اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مایوس ہونے کے بجائے ایک بار پھر مضبوطی سے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی کانگریس کو اس طرح کی شکست کا سامنا کرنا ہے لیکن ہر شکست کے بعد کانگریس پہلے سے زیادہ بلند حوصلوں اور مضبوطی کے ساتھ سیاست کے میدان میں واپس آئی ہے'۔
کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں اس مرتبہ بھی آل انڈیا نیشنل کانگریس مغربی بنگال میں نہ صرف مضبوطی سے واپس آئے گی، بلکہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہو گی'۔
انہوں نے کہاکہ بنگال کے عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت عوام کے حق اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کرے گی'۔
- مزید پڑھیں: ایشیا کا سب سے بڑا جوٹ صنعتی خطہ شمالی 24 پرگنہ زوال پذیر
- 'اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت'
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں کانگریس کو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ہاتھوں تمام سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔'
مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کو ایک بھی سیٹ پر کامیابی نہیں ملی'۔