کولکاتا: مغربی بنگال حکومت اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے درمیان سرحد پر ہونے والی دراندازی کو لے کر لفظی جنگ عام بات ہے۔ گزشتہ روز بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال میں سرحد پار سے دراندازی کے بیان کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے. ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دراندازی والے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں درانداز نہیں بلکہ بنگالی شہری ہیں۔ Intruders Living in West Bengal are Not Bengalis
ریاستی وزیر کے مطابق بی جے پی مذہب کے نام اور ڈرانے دھمکانے کی سیاست کرتی ہے جو اب زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے. 2024 میں اس کا خاتمہ یقینی ہے. کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی بنگلہ دیش جیسا ملک ہم سے آگے نکل چکا ہے. بنگلہ دیش کا جی ڈی پی ہم سے کافی بہتر کیوں ہے. وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے پاس اس سوال کا جواب ہے۔