ETV Bharat / state

ہوڑہ اور شمالی24پرگنہ میں انٹر نیٹ سروس بحال - مرشدآباد، مالدہ، جنوبی 24پرگنہ،شمالی24پرگنہ، شمالی دیناج پور،ہوڑہ اور دیگر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردیا تھا۔اب حکومت نے ہوڑہ اور شمالی 24پرگنہ میں انٹر نیٹ سروس بحال کردیا

ریاست کے مختلف اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے مدنظر انٹرنیٹ سروس بند کردیے گیے تھے لیکن عوامی احتجاج کے سبب ان متاثرہ اضلاع میں دوبارہ سروس بحال کردیا گیاہے

ممتا نے ریلوے کووزیر کو آڑے ہاتھوں لیا
ممتا نے ریلوے کووزیر کو آڑے ہاتھوں لیا
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 9:29 PM IST

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریاست بھر میں جاری احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات کی وجہ سے حکومت نےمغربی بنگال کے اضلاع مرشدآباد، مالدہ، جنوبی 24پرگنہ،شمالی24پرگنہ، شمالی دیناج پور،ہوڑہ اور دیگر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردیا تھا۔اب حکومت نے ہوڑہ اور شمالی 24پرگنہ میں انٹر نیٹ سروس بحال کردیا ہے۔

ریاستی سیکریٹ کے ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں وہاں انٹر نیٹ سروس کو بحال کردیا گیا ہے۔تاہم اب تک مالدہ، مرشدآباد اور شمالی دیناج پور میں انٹر نیٹ سروس کو بحال نہیں کیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ سے ہی بنگال بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔اس دوران بعض علاقوں میں تشدد کے واقعات کی وجہ سے کئی اضلاع میں انٹر نیٹ سروس کو بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کےبعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کے دوران لوگوں نے ریلوے سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلسل احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے نے ہوڑہ اور سیالدہ سے روانہ ہونےو الی متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.