عدالت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن نے ملک بھر میں موجودہ صورت حال پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ، انڈومان و نکو بار اور جلپائی گوڑی میں سرکولر بنچ میں بھی کام کاج معطل رہے گا۔اس کے علاوہ ماتحت عدالتوں میں بھی کام کاج بند رہیں گے۔
ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل رائے چٹوپادھیائے نے کہا کہ اس سے قبل 14اپریل تک کام کاج بند کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 16,21,23,28اور 30کو کلکتہ ہائی کو دو رکنی بنچ کی دو اور تین سنگل بنچ کا شیڈول کیا گیا ہے۔ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ عدالتی کارروائی چلائی جائے گی۔