کولکاتا: مغربی بنگال کے مغربی بردوان ضلع کے صنعتی شہر درگاپور میں اتوار کو ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں پراسرار حالات میں ملی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امت منڈل (37)، ان کی بیوی روپا منڈل (33)، ان کے بیٹے نیمت منڈل (7) اور بیٹی (1.5 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ امیت منڈل کی لاش ان کے بیڈ روم میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، باقی تین کی لاشیں کمرے کے فرش پر پائی گئیں۔ مقامی پولیس ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ امیت منڈل نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دیا اور پھر پھانسی لگا لی۔ وہیں ایک موبائل فون موقع سے برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، پولیس نے واٹس ایپ میسجز کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Purba Bardhaman Custodial Death بردوان ضلع جیل میں شیخ مشرف حسین کی پراسرار پرموت
تاہم روپا منڈل کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ یہ ایک قتل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امیت منڈل کی ماں اور اس کے رشتہ دار اس واقع میں ملوث ہیں۔ وہیں گھر کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ پولی تھین کی چادر سے ڈھکا ہوا تھا۔ گھر کے باہر نصب کیمرہ کام نہیں کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امیت منڈل کے والد نریش کمار منڈل کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنے پیچھے بہت بڑی جائیداد چھوڑی تھی جو کہ ان کے بیٹے اور بیوی کو مشترکہ طور پر وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے کہا، امیت منڈل کی ماں اور بھائی اس جائیداد میں حصہ چاہتے تھے اور اس معاملے پر خاندان میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس تحقیقات کرے اور اس میں ملوث کو سخت سزا دی جائے۔