ETV Bharat / state

'HC Orders CBI Probe into ‘Conversion: جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ میں جانچ کا حکم - کلکتہ ہائی کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا

کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں دو کنبوں کی جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے کو سی بی آئی اور این آئی اے کے حوالے کر دیا اور اکیس جون تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Calcutta High Court Orders Probe by CBI and NIA

جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ
جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ
author img

By

Published : May 21, 2022, 12:15 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں جبراً تبدیلیٔ مذہب کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ Calcutta High Court Orders Probe by CBI and NIA۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کی پولیس انتظامیہ کو زور دار پھٹکار لگائی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں دو کنبوں کے جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے کو سی بی آئی اور این آئی اے کے حوالے کر دیا اور اکیس جون تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ
جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ
عدالت نے ساتھ ہی ساتھ کالیا چک تھانہ کے آئی سی اودے شنکر گھوش اور دیگر دو پولیس اہلکاروں کے رول پر پوچھ گچھ کا حکم دیا ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے صدر سوکنتا مجمدار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ علاقے میں جبراً مذہب تبدیلیٔ معاملہ کے خلاف عرضی داخل کیا تھا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے اس معاملے کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مالدہ ضلع میں جبراً تبدیلیٔ مذہب کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے،غریبوں پر مذہب تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.