ETV Bharat / state

کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے دن کالج انتظامیہ کی جانب سے فارم جمع کرنے کی متنازعہ ہدایت - نیوز مغربی بنگال کی

آئندہ 21 جولائی کو ریاستی اور مرکزی حکومت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ کولکاتا کے سرکاری کالج سر گروداس مہا ودیالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلبا کو ہدایت دی تھی کہ عیدالاضحیٰ کے روز فارم جمع کریں، جس پر تنازعہ ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے ترمیم شدہ تاریخ ویب سائٹ پر ڈالی ہے۔

wb_kol_01_ controversy after college directed students fill up form of exams on eidulazha_dry_7204837
http://10.10.50.70//urdu/09-July-2021/wb-kol-01-controversyaftercollegedirectedstudentsfillupformofexamsoneidulazha-dry-7204837_09072021181508_0907f_1625834708_1061.jpg
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:44 AM IST

پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ اہم تہوار ہیں۔ ان تہواروں کے موقع پر پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہوتی ہیں۔ حکومت مغربی بنگال کی طرف سے بھی آئندہ 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹی ہے اس کے باوجود کولکاتا کے ایک سرکاری کالج سر گروداس مہا ودیالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلبا کو ہدایت دی تھی کہ عیدالاضحیٰ کے روز امتحانات کا فارم جمع کریں جب کہ اس دن سرکاری چھٹی ہے۔ جس کی وجہ سے تنازعہ ہوگیا ہے۔ طلبا کے احتجاج کے بعد کالج کی طرف سے ترمیم شدہ نوٹس جاری کیا گیا۔

wb_kol_01_ controversy after college directed students fill up form of exams on eidulazha_dry_7204837
تنازعہ کھڑے ہونے پر کالج انتظامیہ نے ترمیم شدہ تاریخ کا اعلان کیا
آئندہ 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا تہوار ہے۔ حکومت مغربی بنگال نے چھٹی کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں آئندہ 21 جولائی کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن کولکاتا کا ایک کالج جو ریاستی حکومت کے ماتحت ہے۔ شمالی کولکاتا کے الٹا ڈانگہ 33/6/1 بپلبی برین گھوش سرانی کولکاتا 69 میں موجود سر گروداس مہاودیالیہ کی طرف سے گزشتہ 7 جولائی کو نوٹس جاری کی گئی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ کالج کے بی اے، بی کام، بی ایس سی کے پاس کورس اور آنرس کے دوسرے اور تیسرے سیمیسٹر کے لئے پرنسپل کی طرف سے 7 جولائی کو جو امتحانات کے لئے تاریخ دی گئی ہے۔ اس کا فارم آئندہ 21 جولائی کو جمع کرنا پڑے گا۔

21 جولائی کو کالج بنگلہ شعبہ کے دوسرے سیمیسٹر کے طلباء کو آن لائن امتحانات کے فارم مکمل کرکے کالج کے دفتر میں جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس نوٹس کے بعد سے تنازعہ شروع ہوگیا ہے کیونکہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا عید کی چھٹی کی وجہ سے ایک دو روز قبل ہی اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے دن کالج میں فارم جمع کرنے کی نوٹس سے خصوصی طور پر مسلم طلباء کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

جب کہ ریاستی حکومت کی سرکاری چھٹی کی فہرست میں 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری چھٹی ہے۔ جب کہ مرکزی حکومت کے اداروں میں بھی 21 جولائی کو سرکاری چھٹی ہے۔

مزید پڑھیں: کلکتہ: ڈی ایس او نے طلبہ کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا

ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والے اس کالج پر من مانی کرنے اور حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عید کے موقع پر امتحانات کے فارم جمع کرنے کی بات پر ریاست کے طلباء کی طرف سے احتجاج شروع ہوگیا اور فارم جمع کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جانے لگا، جس کے بعد کالج کو فارم جمع کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کرنی پڑی۔ اب کالج کی ویب سائٹ پر 9 جولائی کو ترمیم شدہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.