مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے بیج پور تھانہ کے تحت نئی ہٹی علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی- Tensions Rise After Firing on Trinamool Congress Leader
بیج پور تھانہ کے تحت نئی ہٹی کے شیو داس نگر میں ترنمول کانگریس کے رہنما رانا داس گپتا اپنی گاڑی کے ذریعہ پارٹی دفتر سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی وقت شرپسندوں نے فائرنگ کر دی۔
شرپسندوں نے فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے کے دوران بموں سے بھی حملہ کیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
بیج پور تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی. حالات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے کہا کہ پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی ہے. لیکن اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. فائرنگ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے. انہیں جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔
دوسری ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان نے اس واردات کو انجام دیا ہے. بی جے پی نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے
مزید پڑھیں:مغربی بنگال: خاتون سیاسی رہنما پر فائرنگ
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ان کے رہنما پر فائرنگ کی گئی ہو گی۔