ETV Bharat / state

Firhad Hakim Criticizes the gGvernor: فرہاد حکیم نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تاخیر پر گورنر پر کی تنقید

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ہوڑہ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ Firhad Hakim Criticizes the gGvernor

فرہاد حکیم نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تاخیر پر گورنر کی تنقید کی
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 1:47 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تعجب کی کوئی بات نہیں ہے۔ بنگال کے عوام کو اس کی عادت پڑ سی گئی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان جاری لفظی جنگ کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ نئی بات یہ ہے کہ اس میں ترنمول کانگریس کے وزراء نے محاذ کھول رکھا ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ہوڑہ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ Firhad Hakim Criticizes the gGvernor

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلق فائل گورنر جگدیپ دھنکر صاحب کے پاس ہے۔ وہ فائل جب دیں گے اس کے 48 گھنٹوں کے اندر شہری بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں گورنر ہاؤس طلب کیا گیا ہے. وہاں جانے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ انہیں کیوں طلب کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ہوڑہ ضلع کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی بنگال سے صاف ہو جائے گی۔ گزشتہ مرتبہ 18 سٹیں ملی تھی اس مرتبہ کچھ نہیں ملنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی سرزمین پر بی جے پی کو جتنا ملنے والا تھا وہ مل چکا ہے اب انہیں خالی ہاتھوں واپس جانا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.