ETV Bharat / state

دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی - بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف چار ایف آئی آر درج کرائے ہیں۔

مدنی پور کے کتوالی تھانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : May 17, 2021, 8:28 PM IST

Updated : May 17, 2021, 9:11 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں تاریخی کامیابی کے بعد جشن منانے کا سلسلہ ابھی جاری ہی تھا کہ ناردا بدعنوانی معاملے کا منحوس سایہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر طاری ہو گیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف چار ایف آئی آر درج کروائے ہیں۔

مشرقی مدنی پور ضلع کے کتوالی تھانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف چار ایف آئی آر درج کرانے کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مجھے یہ کام بہت پہلے ہی کر لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو باہر قرار دیا تھا. ممتابنرجی کے اس بیان سے پورے ملک میں بنگال کے وقار چوٹ پہنچا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ دوسری شکایت یہ ہے کہ انتخابی کمیشن اور مرکزی فورسز کو لے کر متنازع بیان بازی کی تھی۔ تیسری اور چوتھی ایف آئی آر میں الیکشن کے دوران بی جے پی کے رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق شکایت درج کرائی گئی ہے۔

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اسمبلی انتخابات 2021 ہماری جیت ہوئی ہے۔ہم تین سے 77 سیٹوں تک پہنچے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ غیر معمولی اور تاریخی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں پارٹی کو اگلے پانچ برسوں تک زندہ رکھنا ہے۔ اس کے لئے تمام رہنما مل جل کر کام کریں گے۔

Last Updated : May 17, 2021, 9:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.