ETV Bharat / state

اسمبلی حلقہ کولکاتا پورٹ میں فرہاد حکیم کا محمد مختار سے مقابلہ - کورونا وائرس کی دوسری لہر

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں میں رشا کشی جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اقتدار پر قبضہ جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

اسمبلی حلقہ کولکاتا پورٹ میں فرہاد حکیم کا محمد مختار سے مقابلہ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:59 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ دو مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اسمبلی حلقہ کولکاتا پورٹ میں فرہاد حکیم کا محمد مختار سے مقابلہ

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت چھ مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اب تک کل 294 سیٹوں میں سے 223 کے سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

اس مرتبہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ دو مرحلے میں کولکاتا سمیت دیگر اضلاع ایسے کئی حلقے ہیں جہاں دلچسپ مقابلہ ہونا طے ہے۔

ان سیٹوں پرکئی ہیوی ویٹ سیاسی رہنماؤں کی قسمت بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے، اس مرتبہ کئی رہنماؤں کے سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا اور کئی نئے چہرے طاقتور رہنما بن کر ابھریں گے۔

دارالحکومت کولکاتا اور جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج کے کلکتہ پورٹ اسمبلی حلقہ توجہ کا مرکز ہے، چھٹے مرحلے میں یہ حلقہ قابل ذکر ہے۔

بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج مغربی بنگال کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا علاقہ ہے جہاں اردو اور بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کی آبادی تقریباً 25 لاکھ ہے۔

معاشی اعتبار سے خوشحال، تہذیب یافتہ علاقہ ہے اور بھارت کی تاریخ میں اہم مقام رکھتا ہے. یہاں تین اسمبلی حلقے ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

کولکاتا پورٹ سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم اور مغربی بنگال کانگریس پردیش کے نائب صدر محمد مختار آمنے سامنے ہیں۔

اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے فرہاد حکیم اور کانگریس کے محمد مختار کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونا تقریباً طے ہے۔

ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں اور تیسری مرتبہ جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

دوسری طرف گارڈن ریچ کے مقامی باشندہ اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ قسمت آزما رہے ہیں۔

پہلی آزمائش میں ان کے سامنے ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما اور ممتا بنرجی کے قریبی فرہاد حکیم سے سخت مقابلہ ہے۔کانگریسی رہنما محمد مختار انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔کانگریس کے محمد مختار اور ترنمول کانگریس کے فرہاد حکیم کے درمیان ہونے والے مقابلے کو لے کر میٹیا برج کے لوگ پرجوش ہیں لیکن کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رزلٹ ڈے دو مئی کو ہے۔ سب کو پتہ چل جائے گا کہ پورٹ علاقے میں کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ میں تشدد، متعدد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.