ETV Bharat / state

family of hazrat mahal expresses joy وزیراعظم کا یوم آزادی کی تقریر میں بیگم حضرت محل کے ذکر پر مسرت کا اظہار - وزیر اعظم نریندر مودی

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں بیگم حضرت محل کی آزادی کی لڑائی میں ان کی کرادار کی تعریف کی جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کولکاتا میں مقیم بیگم حضرت محل اور واجد علی شاہ کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔نواب واجد علی شاہ اور بیگم حضرت محل کے نبیرہ عرفان علی مرزا نے کہا کہ یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ملک کی آزادی میں بیگم حضرت محل نے جو رول ادا کیا ہے اب اس کو یاد کیا جا رہا ہے ورنہ پہلے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی اور وزیر اعظم نے لال قلعہ کے روایتی تقریر بیگم حضرت محل کا ذکر کیا ہے یہ بہٹ بڑی بات ہے اور ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ family of hazrat mahal expresses joy

16119438_hazarat
16119438_hazarat
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 9:03 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 9:46 AM IST

اودھ کے آخری تاجدار نواب واجد علی شاہ کی معزولی کے بعد جب ان کو کلکتہ بھیج دیا گیا تو لکھنؤ میں ان کی اہلیہ بیگم حضرت محل نے انگریزی حکومت کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی تھی۔1856-57 میں انگریزوں کے خلاف جاری بغاوت کی اودھ میں واجد علی شاہ کی معزولی کے بعد ان کی اہلیہ بیگم حضرت محل کر رہی تھیں اور آخری دم تک انہوں نے انگریزی حکومت آگے سر خم نہیں کیا۔family of hazrat mahal expresses joy after pm prais in his independence day speech

hazrat mahal

آزادی کی پہلی جنگ میں بیگم حضرت محل نے اہم رول ادا کیا اور انگریزی حکومت کے خلاف بہت دلیری لڑیں۔لیکن ملک کی آزادی کی لڑائی میں فراموش کر دیئے جانے والے ہزاروں مجاہدین آزادی کی طرح بیگم حضرت محل کو فراموش کیا جاتا رہا ہے۔ جس طرح جھانسی کی رانی لکشمی بائی کو یاد کیا جاتا رہا ہے اس طرح سے بیگم حضرت محل کو یاد نہیں کیا جاتا ہے۔ لیکن گذشتہ کچھ برسوں میں بیگم حضرت محل کے ملک کی آزادی کی لڑائی کے حوالے سے خدمات کو قبولیت حاصل ہو رہی ہے۔چند برسوں قبل مرکزی حکومت نے بیگم حضرت محل کے نام سے اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کے لئے بیگم حضرت محل اسکالرشپ کا آغاز کیا تھا تو آج ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی لے لال قلعہ سے دی جانے والی روایتی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بیگم حضرت محل کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں ان کے رول کو سراہا ہے۔

Muharram 2022:کولکاتا میں عٓشرے کا جلوس پُرامن طور پر نکالا گیا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان کی نبیرہ عرفان علی مرزا نے کہا کہ بیگم حضرت محل کا نام اب کافی آنے لگا ہے پہلے تو کہیں ذکر ہی نہیں ہوتا تھا ہم نے سنا ہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے روایتی تقریر میں بیگم حضرت محل کا نام لیا ہے جو بہت بڑی بات ہے کہ آج کے دن ملک کے وزیراعظم نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں بیگم حضرت محل کی ملک کی آزادی کی لڑائی کے اعتراف کرتے ہوئے ان کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن بیگم حضرت محل کا تذکرہ وزیر اعظم کی تقریر میں ہوا میرے خیال میں اتنے بڑے موقع پر اتنا اہم بیگم حضرت محل کا تذکرہ کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔بیگم حضرت محل کو جب یہاں شکست ہو گئی تو وہ مایوس یوکر نیپال چلی گئیں اور وہیں پر دفن ہوئیں۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 9:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.