ETV Bharat / state

سابق وزیرکھیل مدن مترا نے ہسپتال میں سورو گنگولی سے ملاقات کی - urdu news

سابق وزیر کھیل مدن مترا نے سورو گنگولی سے ملاقات کرکے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی.

سابق وزیرکھیل مدن مترا نے ہسپتال میں سورو گنگولی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:00 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر کھیل مدن مترا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔

سابق وزیر کھیل کے ساتھ دو ماہر ڈاکٹر بھی ساتھ تھے انہوں نے بھی دادا سے بات چیت کی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ سورو گنگولی کو دیکھ کر ایسا لگا کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ وہ بالکل صحتیاب ہیں۔

سورو گنگولی
سورو گنگولی

وہ اچھی طرح سے بات چیت کر رہے ہیں۔ممکن ہے کہ انہیں بدھ تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سابق وزیر کھیل مدن مترا نے کہا کہ سورو گنگولی ایک عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے تجربہ کار منتظمین بھی ہیں۔بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر کام کر چکے۔

انہیں انٹرنیشنل نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بننا چاہیے۔ سورو گنگولی میں بین الاقوامی کرکٹ کو سنبھالنے کی بھر پور صلاحیت ہے اس کا انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

دوسری طرف نرسنگ ہوم کی سی ای او روپالی باسو نے شام کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے مطابق وہ بالکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ممکن ہے کہ بدھ تک سورو گنگولی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہو گی جس میں سورو گنگولی کے گھر والے بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے گھر میں جم کرتے وقت سورو گنگولی کے سینے میں درد کی شکایت آئی۔

سینے میں درد کی شکایت کے بعد سورو گنگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دادا کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچیں اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سورو گنگولی کی بیوی ڈونا گنگولی کو فون کرکے سورو کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی فون کرکے سورو گنگولی سے کافی دیر تک بات چیت کی اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: صحیح وقت پر سورو گنگولی کا علاج کیا گیا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.