مغربی بنگال کے جودھپورپارک علاقے میں واقع کثرمنزلہ ابھیجیت پارٹمنٹ کے نیچے سابق پولیس افسراتیتی مکھرجی کومردہ حالات میں پایا گیا۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھی گئی ۔باشندوں کی اطلاع پرمقامی تھانے کی پولیس نے جا ئے وقوع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے کاکہناہے کہ سابق پولیس افسر کی شناخت اتیتی مکھرجی کی شکل میں ہوئی ہے۔وہ75 برس کے تھے۔
پولیس نے کہاکہ انہیں شدیدطور پر زخمی حالات میں پایا گیا۔ انہیں مقامی نرسنگ ہوم میں داخل کراگیاں جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس کےمطابق پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس کیس سے متعلق کچھ کہا جا سکتا ہے۔
فی الحال تفتیش جاری ہے۔ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس کیس میں کسی نتیجے پر پہنچاجا سکتاہے۔