مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں مٹی کے کٹاو کے سبب دومنزلہ عمارت سمیت سات مکانات اور ایک مندر ندی میں غرق ہو گیا۔حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔گاؤں کا زیادہ تر حصہ ندی میں غرق ہوتا جا رہا ہے۔ندی کے کنارے واقع گاؤں کے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔Erosion In Ganga In Murshidabad Has Seven Houses And A Temple At Shahmshergunj
سمشیر گنج بلاک میں دو ماہ سے گنگا کا کٹاؤ جاری ہے۔ ایک دو منزلہ مکان سینکڑوں لوگوں کے سامنے تاش کے گھر کی طرح گنگا میں غرق ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے تقریباً دو ہزار مربع فٹ کے پختہ مکان میں ندی میں غرق ہوتے ہوئے ویڈیو بنائی ۔ بے گھر افراد اس منظر کو دیکھ کر رونے لگے ۔لوگوں کی چیخ گونج رہی تھی۔ ،مقامی باشندوں لوگوں کا سوال ہے کہ ان کی زمینیں واپس کبھی ملے گی؟۔ مقامی باشندے مایوس ہیں۔ سارا غصہ انتظامیہ کے افسران اور سیاسی رہنماؤں پر نکلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑبھیں:Labor Hostage in Kashmir کشمیر میں بہار کے 11 مزدور یرغمال
مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج بلاک ون میں پانی کی تیز بہاؤ کی وجہ سے ندی کے کنارے کی زمین کے کٹاؤ کے سبب نصف درجن گاؤں کے ندی میں غرق ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔Erosion In Ganga In Murshidabad Has Seven Houses And A Temple At Shahmshergunj