پرسنجیت چٹر جی نے چٹ فنڈ روز ویلی گروپ کی مدد سے ہنگ اوور اور من جیسی فلمیں بنائی تھی۔ ای ڈی کو شبعہ ہے کہ انہوں نے غلط طریقے سے مالی مدد حاصل کی ہے۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق پرسنجیت کو سی جی او کمپلیکس میں 19جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔پرسنجیت روز ویلی کے پروگرام یں نظر آتے تھے۔ای ڈی نے پرسنجیت چٹرجی سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان کے اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کی نوعیت کیا تھا۔پروگراموں میں شرکت کے بعد کتنے روپے لیتے تھے۔
روزویلی کے چیر مین گوتم کندو سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد ای ڈی کو بہت ساری معلومات و جانکاری حاصل ہوئی ہے۔ان معلومات کی بنیاد پر ہی ای ڈی اداکار پرسنجیت چٹرجی سے کئی سوالات کرنا چاہتی ہیں۔تاہم ای ڈی کے سمن پر پرسنجیت چٹرجی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
پرسنجیت چٹرجی کے علاوہ ای ڈی نے ترنمول کانگریس کی بیر بھوم سے رکن پارلیمنٹ و سابق اداکارہ شتابدی رائے کو بھی 12جولائی کو طلب کیا ہے۔ شتابدی رائے روز ویلی گروپ کی برانڈ ایمبسڈر تھیں۔