ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں انتخابی کمیشن کی کارروائی - بنگال کی خبریں

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں چھاپہ ماری کے دوران کئی سو کروڑ روپے ضبط کیا ہے.

election commission seized hundred of  rupees from west bengal
انتخابی کمیشن کی کارروائی میں تقریباً ڈھائی سو کروڑ روپے ضبط
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 12:19 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے طاقت جھونک دی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن نے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کے آخری دن ووٹرز کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف انتخابی کمیشن نے انتخابات کے دوران غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والی رقم کے خلاف بڑے پیمانے پر خصوصی مہم چلائی ہے۔

انتخابی کمیشن نے پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں چھاپہ مار مہم کے دوران کئی سو کروڑ روپے ضبط کیا ہے۔

ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن تک خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ڈھائی سو کروڑ روپے ضبط کیا ہے۔

ریاستی الیکٹرول کمشنر کی رپورٹ کے مطابق چھاپہ ماری مہم کے دوران 37.72 کروڑ روپے نقد، 9.5 کروڑ روپے کی شراب اور 114.44 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے چھاپہ ماری مہم کے دوران رقم ضبط کی گئی ہے اور آگے بھی کارروائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 30 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں جن میں پرولیا، جھاڑگرام اور بانکوڑہ سمیت دیگر اضلاع شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.