سائنس کی دنیا سے اکثر و بیشتر عجیب و غریب واقعہ پیش آتا رہتا ہے، جسے سن کر یا جان کر عام لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے میڈیکل کالج اینڈ ہسپتالوں میں غیرمعمولی آپریشن ہوتے رہتے ہیں۔
شمالی کولکاتا میں واقع آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران ایک مریض کے پیٹ سے انڈے کے سائز کے ایک ٹیومر برآمد کیا۔ مریض کے پیٹ سے نکلے انڈے نما ٹیومر کو دیکھ کر ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی حیرت زدہ ہوگئے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دسمبر کو 50 سالہ مریض کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ایکسرے رپورٹ سے پتہ چلا تھا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ ہے جسے آپریشن کے ذریعہ باہر نکالنا ضروری ہے۔
آر جی کر ہسپتال اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد مریض کے پیٹ سے انڈا نما ٹیومر نکلا، جسے دیکھ کر خود حیران رہ گئے کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ جب ٹومیر کو پہلی مرتبہ دیکھا گیا تو وہ بالکل ابلا ہوا انڈا لگا لیکن آپریشن ختم ہونے کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ جسم میں کسی کیمکل تبدیلی کے سبب مریض کے پیٹ میں یہ ابلا ہوا انڈا نما ٹیومیر بن گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیومر جس جس مقام پر پہنچتا تو مریض کو درد ہوتا تھا۔
مریض کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ مہینوں سے پیٹ کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت کیا کرتے تھے۔ گھر کے تمام لوگ ان کی اس بیماری سے پریشان ہو گئے اور پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔لیکن بعد میں انہیں آر جی کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کے پیٹ سے انڈے نما ٹیومر کو آپریشن کے ذریعہ باہر نکالا گیا۔
مریض کے پیٹ سے انڈا نما ٹیومر نکلنے پر ڈاکٹر حیران - شمالی کولکاتا میں واقع آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال
ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران ایک مریض کے پیٹ سے انڈے کے سائزکا ایک ٹیومر نکالا۔