جسٹ یلو فاؤنڈیشن نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے بوری بازار بستی کے غریب لوگوں کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے بستیوں میں رہنے والے بچوں کے لئے تعلیم اور مرد و خواتین کے لئے ویکیشنل ٹریننگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بستی میں رہنے والے مرد و خواتین کو ویکیشنل ٹریننگ دلاکر ان کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ غریب عوام اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں۔
اس کے علاوہ اس منصوبے کے ذریعہ بستیوں میں رہنے والے بچے اور بچیوں کی تعلیم کےمنظم انتظامات کئے جائیں گے۔ گارجین کام کاج سے وقت نکال کر ویکیشنل ٹریننگ کی تربیت حاصل کریں گے۔ اسی درمیان ان کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں مکمل سرگرمیاں بحال کی جائے- ایس آئی او
جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ ایک بڑے منصوبے کی ہماری ایک چھوٹی کوشش ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے غریب عوام کی کچھ مدد کی جاسکے۔ اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا حالانکہ ہمارے پاس اس کے لئے معقول جگہ نہیں ہے اس کے باوجود اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد سینٹر کا بندوبست ممکن ہو جائے گا۔
جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ بوری بازار بستی میں رہنے والے بچوں کی ادھوری تعلیم کو پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔ بچے پڑھیں گے لکھیں گے تبھی سماج کی ترقی ممکن ہے۔