ETV Bharat / state

ED Raids TMC Minister Partha Residence: پارتھو چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ - ٹی ایم سی

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور ممتا بنرجی کے قریبی پارتھو چٹرجی کے گھر ای ڈی نے چھاپہ مارا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ Bengal SSC Scam

پارتھو چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
پارتھو چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 8:46 PM IST

کولکاتا: آج صبح ہی ای ڈی کے کئی اہلکار پارتھو چٹرجی کے گھر ناک تلہ پہنچ گئے۔گذشتہ آٹھ گھنٹے سے پارتھو چٹرجی سے پوچھ تاچھ جاری رہی۔ اسی دوران پارتھو چٹرجی کی طبعیت بھی بگڑ گئی جس کے بعد دو بار ڈاکٹر کو بلایا گیا۔پارتھو چٹرجی پر پرائمری ٹیچروں کی تقرری میں بدعنوانی کرنے کا الزام ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں جس وقت تقرری میں بدعنوانی ہوئی تھی اس وقت ریاستی حکومت کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی تھے ان پر بھی اس معاملے ملوث ہونے کا الزام ہے۔اسی سلسلے میں آج صبح ہی ای ڈی کے متعدد اہلکاروں کو آج پارتھو چٹرجی کے ناک تلہ رہائش گاہ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

آج کولکاتا میں ای ڈی نے مختلف جگہوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔پارتھو چٹرجی کے علاوہ پاریش ادھیکاری کے گھر پر بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔لیکن پاریش ادھیکاری کے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے ای ڈی پوچھ گچھ نہیں کر پائی ہے لیکن ان کے گھر والوں کے موبائل فون ضبط کر لیے ہیں۔ اس سے قبل بھی اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے ای ڈی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔پارتھو چٹرجی سے سی بی آئی دفتر نظام پیلس میں سی بی آئی نے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Rajibul Mistri Arrested : چیف جسٹس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں ایک گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.