ETV Bharat / state

کولکاتا: جعلی ویکسین معاملے میں ای ڈی کی چھاپے ماری - کی چھاپے ماریکولکاتا کے 10 مختلف علاقوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جعلی ویکیسن معاملے میں آج کولکاتا کے 10 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

جعلی ویکسین معاملے میں ای ڈی کی چھاپے ماری

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 1:21 PM IST

ریاست مغربی کے دار الحکومت کولکاتا کے 10 مختلف علاقوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز جعلی ویکسین معاملے کے سلسلے میں چھاپے ماری کی۔

ای ڈی کے عہدیداروں نے اس چھاپے ماری کی تصدیق کی اور بتایا کہ کولکاتا کے مختلف علاقوں میں یہ چھاپے ماری کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکاتا پولیس نے دیبانجن دیب نامی ایک نقلی آئی اے ایس آفیسر کے ذریعہ جعلی ویکیسینیشن مہم چلانے پر اسے گرفتار کیا تھا۔ 3 جولائی کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی) کے ڈیٹیکٹیو ڈپارنمنٹ نے دینانجن دیب کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔

کولکاتا پولیس کے مطابق اس کے دفتر سے حاضری رجسٹر، وزیٹر سلپ، نوکری کی درخواستیں، جعلی دستاویزات اور کئی دیگر چیزیں ضبط کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:منشیات معاملہ: پوری جگناتھ ای ڈی کے روبرو حاضر

اس سے پہلے ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان ممی چکرورتی کو مبینہ طور پر اسی طرح کے کسی کیمپ میں جعلی ویکسین دیئے جانے کے چند دن بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے 25 جون کو ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

دیب کو بعد میں چکرورتی کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ 26 جون کو مغربی بنگال حکومت نے کولکاتہ میں جعلی کووڈ 19 ویکسینیشن کے اثرات کی جانچ کے لیے ماہرین کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.