الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی حلقے مں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس دفعہ کے نافذ ہونے کے بعد کسی بھی علاقے میں چار یاپھر اس سے زائد افراد ایک جگہ جمع نھیں ہو سکیں گے۔
مغربی بنگال کے خصوصی پولیس آبزور وویک دوبے نے بتایا کہ کشیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے 200 سے زائد مرکزی فورسز کمپنیز کو تعینات کیا جائےگا۔
دوبے کے مطابق'انتخابات کے دوران کشیدہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مرکزی فورسز کی 200 سے زائد کمپنیز کو کو تعینات کیا جاے گا، یہ ریاست کے تمام حصوں میں تعینات ہونگے'۔
قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان آپسی جھڑپوں کے بعد حالات مزید خراب ہوگئےہیں۔