الیکشن کمیشن نے ریاست کے تین اسمبلی حلقوں بشمول بھوانی پور میں 30 ستمبر کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی پہلے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات چاہتی تھی۔ اس کے بعد ضمنی انتخابات، تاہم الیکشن کمیشن نے پہلے ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم ضمنی انتخابات نہیں چاہتے، ایسا نہیں ہے۔ ہم نے کہا کہ حالات سازگار نہیں ہیں۔ ہم پہلے بلدیاتی اداروں میں پولنگ چاہتے تھے اور پھر ضمنی انتخابات۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا جلدی میں اعلان کردیا۔
- مزید پڑھیں: ضمنی اسمبلی الیکشن کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا
- مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ
ماہرین کا خیال ہے کہ بی جے پی ریاست میں جلدی ضمنی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ کیوں کہ ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بنے رہنے کے لیے چھ ماہ کے اندر اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ضروری ہے۔
آئین کے مطابق غیر منتخب شخص چھ ماہ کے لیے وزیر بنائے جاسکتے ہیں تاہم غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کے اندر مذکورہ ہاؤس کا ممبر ہونا ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر وہ وزیر کے عہدے پر برقرار نہیں رہے گا۔
یو این آئی