ETV Bharat / state

Indian Super League 2021: اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان روایتی معرکہ آج - ایس سی ایسٹ بنگال ٹورنامنٹ میں روایتی معرکہ

موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان روایتی معرکے کے سو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تقریباً سو برسوں سے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے یہ مقابلے آج بھی اتنے ہی دلچسپ ہوتے ہیں جتنے برسوں پہلے ہوا کرتے تھے۔

East Bengal and moha bagan clash in ISL derby clash today
اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان روایتی معرکہ آج
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 3:41 PM IST

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے دو قدیم اور کامیاب ترین کلبوں ایسٹ بنگال 'موجودہ ایس سی ایسٹ بنگال اسکول East Bengal ' اور موہن بگان سٹک Mohan Bagan کے درمیان کھیل دشمنی برسوں پرانی ہے۔

بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی دور حکومت کے دوران وجود میں آنے والے دونوں کلب کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے کٹر حریف ہیں۔ موہن بگان کو خالص بھارتی کلب قرار دیا جاتا تھا، جبکہ ایس سی ایسٹ بنگال کو غیر ملکی حمایت یافتہ قرار دیا جاتا تھا۔

آئی ایس ایل 2021 کے پہلے راؤنڈ میں اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان پہلا کولکاتا ڈربی میچ Derby Match کھیلا جائے گا۔

مغربی بنگال کی طرح ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی ممالک کے فٹبال دیوانوں کو بھی اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان ہونے والا روایتی معرکے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

رواں آئی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے حسب توقع شروعات کی ہے اور آج کے میچ میں جیت درج کرنے کے لیے اڑی چوٹی کا زور لگا دیں گی۔ دونوں ٹیمیں مضبوط اور مستحکم ہے۔ فٹبال کے دیوانوں کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

اے ٹی کے موہن بگان کے کوچ انتھونیو لباس کو یقین ہے کہ ان کے کھلاڑی اعصاب شکن میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کھلاڑیوں پر ذہنی دباؤ نہیں ہوگا۔

دوسری طرف ایس سی ایسٹ بنگال کے چیف کوچ ڈی کیونا کو امید ہے کہ قدیم ترین روایتی مقابلے میں جیت درج کرکے پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کر سکتے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.