ETV Bharat / state

DR Khalid Mubashir Reaction اردو میں تدریس کے علاوہ بھی کیریئر کے امکانات روشن ہیں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر خالد مبشر نے کہاکہ کیریئر کے لیے اسی میدان کو چننا چاہئے جس میں آپ کی دلچسپی ہو کوئی بھی موضوع اچھا یا برا نہیں ہوتا آپ کی وابستگی اور لگن اس کو اچھا یا برا بناتی ہےDR Khalid Mubashir Reaction

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 8:29 PM IST

اردو میں تدریس کے علاوہ بھی کیریئر کے امکانات روشن ہیں

اسلام پور:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے ضلع کے اسلام پور میں ایک تقریب کے دوران کیریئر کے لئے اسی میدان کو چننا چاہئے جس میں آپ کی دلچسپی ہو کوئی بھی موضوع اچھا یا برا نہیں ہوتا آپ کی وابستگی اور لگن اس کو اچھا یا برا بناتی ہے ان خیالات کا اظہار خالد مبشر نے اسلام پور کالج، شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک توسیعی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔DR Khalid Mubashir Reaction On Urdu Language And Career

انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی سب سے بڑی طاقت اس کا صوتیاتی نظام ہے۔ دنیا کی اکثر زبانوں کی آوازوں کو اس نے اپنے اندر سمیٹ کر رکھا ہے۔اردو والا کوئی بھی زبان آسانی سے سیکھ سکتا ہے۔ اردو ہی وہ واحد زبان ہے جو ہندوستان اور اس کے پڑوسی ملکوں میں رابطے کی زبان بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اردو رسم الخط کی وجہ سے اردو والے بہت سی عالمی زبانوں سے جڑ جاتے ہیں۔ اردو میں کیریئر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اردو والے صرف درس وتدریس ہی نہیں بلکہ کسی بھی شعبہ میں اپنا کیریئر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اردو طلبا کو احساس کمتری سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زبان تہذیب اور کلچر پر فخر کرنا چاہئے۔

اس موقع پر علاقہ کے مشہور شاعر جہانگیر نایاب نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کے افتتاحی خطاب میں شعبہ کے استاد ڈاکٹر عزیر احمد نے کہا کہ عام طور پر لوگ انجینئرنگ اور میڈیکل میں ہی اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں لیکن کیریئر صرف انہی میدان میں نہیں ہے۔ زبان کو بھی کیریئر کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مہمان محترم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ اردو کے باصلاحیت محقق اور شاعر ہیں۔

مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University آن لائن کتب بینی پر ماہرین تعلیم کا اظہار خیال

کالج کی گورننگ باڈی کے ممبر ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں علاقے سے اردو کے ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے الگ ہونے کے وقت یہاں اردو ہی اسکولوں میں میڈیم کے طور پر رائج تھی لیکن اب وہ صورتحا ل نہیں ہے۔ کالج کے ٹیچر انچارج پروفیسر کاجل رنجن بسواس نے کہا کہ آج کی گفتگو سے ہم سب کو معلوم ہوا کہ اردو ایک اہم زبان ہے۔ اردو والے طلبا کو احساس کمتری میں نہیں مبتلا ہونا چاہئے۔

پروگرام کی نظامت شعبہ کے استاد ڈاکٹر محمد شہنواز عالم نے اور شکریہ کی رسم ڈاکٹر محبوب عالم نے انجام دی۔ پروگرام میں کالج کے مختلف شعبوں کے اساتذہ کے علاوہ طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔DR Khalid Mubashir Reaction On Urdu Language And Career

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.