ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے وفد کو جے این یو کے باہر روک دیاگیا

سابق ریلوے وزیردنیش تریدی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے وفد کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

ترنمول کانگریس کے وفد کو جے این یو کے باہر روک دیاگیا
ترنمول کانگریس کے وفد کو جے این یو کے باہر روک دیاگیا
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 8:05 PM IST

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پہنچےمغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے وفد کو یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک پر ہی روک دیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے وفد کو جے این یو کے باہر روک دیاگیا

کل شام جے این یو میں ہنگامہ آرائی کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی کی قیادت میں ایک وفد کو جے این یو کے طلباء سے ملاقات کرنے کیلئے بھیجا تھا۔

اس وقت میں ممبر پارلیمنٹ ساجدہ احمد، ممبر پارلیمنٹ مانس بھوئیاں سابق راجیہ سبھا رکن ویویک گپتا شامل تھے۔

وفدمیں شامل راجیہ سبھا رکن مانس بھوئیاں نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کا ایک وفد آج جواہر لال نہرو نیورسٹی پہنچا تھا۔

ہم دنیش ترویدی کی قیادت میں صرف طلباء سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر پولس نے ہمیں یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہاکہ کل رات جے این یو میں جو کچھ ہوا ہے وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب دارلحکومت دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی نامعلوم شرپسندوں نے احتجاج کررہے طلباء پر حملہ کردیا۔ حملے میں طلباء کے علاوہ پروفیسرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کی طلباء ونگ اے بی وی پی کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.