ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملوں میں کمی - کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے ساملے آئے ہیں جب کہ 148 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی

author img

By

Published : May 28, 2021, 1:55 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار اب سست پڑنے لگی ہے، ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 148 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

ویڈیو
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 46 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ساڑھے چار ہزار کم ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی
مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی
دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 148 لوگوں کی اموات بھی ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے میں پانچ موت کم ہے.

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر اب سست پڑنے لگی ہے جو لاک ڈاؤن کے سبب ممکن ہو سکا ہے، وہیں مغربی بنگال میں آئندہ 15 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ 16 مئی سے بنگال میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں مزید پندرہ دنوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جب کہ مغربی بنگال میں اب تک ساڑھے 13 ہزار کے قریب لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.