ETV Bharat / state

Panchayat Election مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد، 16 افراد لاک

مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کا بازار گرام ہے۔مختلف اضلاع میں 24 گھننٹوں کے دوران اب تک 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ْ

مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد،16 افراد لاک

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 9:55 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 16 افراد انتخابی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ مالدہ مانک چک کے ترنمول کارکنان پنچایت انتخابات کے دن ہفتہ کو سب سے پہلے بول رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں اب تک 34 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔انتخابات کے دوران تشدد کے واقعے پر گورنر سی وی آنند بوس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے مانک چک گوپال پور پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے کارکن شیخ ملک (40) ہلاک ہو گئے۔ حکمراں جماعت ٹی ایم سی کی جانب سےکانگریس پر الزامات کئے گئے ہیں۔ تشدد کی آگ آہستہ آہستہ ندیا، دونوں شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، کوچ بہار سمیت کئی اضلاع میں پھیل گئی۔. ہفتہ کی صبح کوچ بہار کے جنوبی اسمبلی حلقے کے فولیماری گاؤں کی پنچایت میں بم دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں بی جے پی کی امیدوار مادھو بسواس کے ایک ایجنٹ کی موت ہو گئی۔ بم دھماکے میں بی جے پی امیدوار بھی زخمی ہو گئے۔ متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ترنمول کے زیر اہتمام شرپسندوں نے کیا تھا۔

دریں اثنا، ندیا کے چوپڑا میں پنچایت انتخابات کو لے کر تشدد میں شدت آگئی۔ کانگریس کارکنان نے ترنمول کے ایک کارکن کو مارنے کا الزام لگایا۔ مرشد آباد ضلع کے باون گولہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں سی پی آئی ایم کے رہنما روشن علی کی موت ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Poll مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات، 15 افراد ہلاک

آج 22 ضلع پریشدوں، 9730 پنچایت سمیتیوں اور 63,229 گرام پنچایت سیٹوں کی تقریباً 928 سیٹوں کے لیے 61,636 پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 5.67 کروڑ لوگ ووٹ ڈالے۔پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 822 کمپنیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست کے 61,636 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 4,834 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ قرار دیا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مغربی بنگال میں جاری انتخابی تشدد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ترنمول کانگریس کی صدر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قتل و غارت گری سے اقتدار کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے سوال کیا کہ محترمہ بنرجی کی کیا مجبوری ہے کہ وہ اپنی ریاست میں قتل، آتش زنی، انارکی کے بغیر کسی بھی انتخاب میں یقین نہیں رکھتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.