مغربی بنگال میں جواد Jawad Cyclone in Bengal نام کے طوفان کے آج رات تک ساحلی اضلاع سے ٹکرائے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جواد طوفان کے ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی اور مغربی مدنی پور سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر مذکورہ اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سکریٹریٹ بلڈنگ Secretariat Building نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق جواد نام کا طوفان بنگال کے ساحلی اضلاع خاص طور پر جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور سے ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی حالات سے آسانی سے نمٹا جا سکے۔
دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات Alipore Metrological Department نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے-
واضح رہے کہ 21 مئی 2020 کو خلیج بنگال میں امفان نامی طوفان آیا تھا۔ جو جنوبی 24 پرگنہ سے ٹکرایا۔ اس طوفان میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ جبکہ ساڑھے تین لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے.ٹھیک ایک سال اندر اندر جنوبی 24 پرگنہ میں یہ دوسرا طوفان ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں میں امفان نامی طوفان کے سبب ہونے والی تباہ و بربادی کا منظر اب بھی تازہ ہے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں کے باشندے ان خوفناک دنوں کو یاد کرکے رو پڑتے ہیں۔
مزید پڑھیں:history of cyclone in west bengal: مغربی بنگال میں طوفان کی تاریخوں پر ایک نظر
امفان کے بعد یش نام کے طوفان سے بھی ساحلی اضلاع میں بھاری تباہی مچی تھی اور جاواڈ نامی طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے.