بردوان :مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سیکریٹری پرکاش کرات نے کہاکہ نوٹ بندی کی پالیسی بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی تھی۔حکومت نے نوٹ بندی کی پالیسی کو نافذ کرنے سے پہلے عدالت سے مشورہ نہیں کیا تھا۔CPIM National General Secretary Prakash Karat On Monetization Supreme Court Verdict
انہوں نے کہاکہ عدالت میں نوٹ بندی کے فیصلے کو عدالت تک لے جانا اچھی بات ہے ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں گے اس کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف حکمت عملی اپنائیں گے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی بی جے پی حکومت کا حصہ رہ چکی ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔اس کے باوجود کہتی ہیں کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کا راست حصہ نہیں رہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پنچایت انتخابات میں جیت درج کرنا ہے۔اس کے لئے ہمیں عوام تک پہنچنے کی ضرورت ہے کیونکہ عوام سے دوری کی وجہ سے ہی ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو ہندو ریاست بنانا چاہتی ہے۔ وہ قدم بہ قدم اس مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بی جے پی ایک سیاسی جماعت ہے جو ایک اور تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ.کے زیر سرپرستی کام کرتی ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ بی جے پی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں فرقہ وارانہ نفرت کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ ہر معاملے میں اقلیتی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ صورت حال گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں نظر آرہی ی کے ساتھ تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی کلچر کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔ تمام شعبوں میں ہندو مذہب کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Md Salim Slams Mamata 'سی پی آئی ایم کی بڑھتی طاقت سے بی جے پی اور ترنمول خوفزدہ'
ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ایک بڑا خطرہ ہے، اسی طرح اس ریاست میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ہی نقصان دہ ہیں۔ ترنمول کانگریس تریپورہ میں اسی طرح ووٹ لوٹ رہی ہے جس طرح بی جے پی نے تریپورہ میں دہشت پیدا کرکے ووٹوں کو لوٹا ہے۔
اCPIM National General Secretary Prakash Karat On Monetization Supreme Court Verdict