مغربی بنگال میں محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 3 ہزار 987 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 59 افراد کی موت ہوئی ہے.
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ ,77 ہزار 651 تک پہنچ گئی ہے.
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی رفتار میں کمی آئی لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑ رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ روزانہ 50 سے زائد افراد کی موت ہو رہی ہے جو تشویش کا باعث ہے. یہ خطرناک ہو سکتا ہے.
محکمہ صحت کے مطابق عام لوگوں کو اگلے چار مہینوں تک حفاظتی تدابیر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے.
کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت ہی خطرناک ہو سکتی ہے.
مغربی بنگال کی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سخت قدم اٹھاتے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے.