ETV Bharat / state

مغربی بنگال کےسونار پورمیں کورونا کا قہر

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:30 PM IST

سونار پور میونسپلٹی کے 8 علاقوں کو منی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مغربی بنگال کےسونار پورمیں کورونا کا قہر، احتیاط برتنےعوام سےاپیل کی گئی

جنوبی 24 پرگنہ سونار پور شمال سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہونے پر آٹھ علاقوں کے باشندوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور میونسپلٹی کے یکے بعد دیگرے آٹھ وارڈز میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کے بعد لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔

سونار پور میونسپلٹی کے آٹھ علاقوں کو منی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے: موسم بینظیر

سونار پور شمال سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اچانک اضافہ ہونے کے آٹھ علاقوں کے باشندوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن آٹھ علاقوں کو منی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے وہاں کے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ 'ہم صرف عوام سے اپیل ہی کر سکتے ہیں۔ اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عام لوگوں پر منحصر ہے۔' رکن اسمبلی فردوسی بیگم کا کہنا ہے کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ حالات بہت جلد قابو میں آ جائیں گے اور منی کنٹینمنٹ زون جلد ختم ہو جائے گا۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اس کے باوجود ریاست میں گزشتہ 99 دنوں سے جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 942 تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک 15 لاکھ 15 ہزار 161 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 364 تک پہنچ چکی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.