مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے درمیان کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تھوڑی کمی تو ضرور آئی ہے، لیکن شرح موت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار چھ لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ لگاتار یہ پانچواں دن ہے جب 20 ہزار سے کم یومیہ کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 157 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ریاست میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 19 ہزار چھ نئے کیسز سامنے آئے.
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران19 ہزار 151 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جو ایک مثبت پہلو ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعدا11 لاکھ 90 ہزار 433 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13،488 مریضوں کی موت ہو چکی ہے.ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1،31،805 تک پہنچ چکی ہے۔
مغربی بنگال: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 157 لوگوں کی موت
ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔