ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج - مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

جنوبی دیناج پور میں کانگریس نے کسان قانون کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 12:08 PM IST

مغربی بنگال میں تہواروں کا موسم ختم ہوتے ہی سیاست کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

جنوبی دیناج پور کے بالور گھاٹ بس اسٹینڈ کے قریب کانگریس نے کسان قانون کی مخالفت کرتےہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ضلع کانگریس صدر انجن چودھری نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ‘کسان قانون کو لے کر سیاست نہیں کی جا رہی ہے، اس سے کسانوں کو جو نقصان ہونے والا ہے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔’

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ‘پورے ملک میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن ان پر کوئی اثر ہی نہیں پڑ رہا ہے۔’

کانگریس ضلع صدر کے مطابق کسانوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے، کسان مالی بحران میں مبتلا ہونے لگے ہیں حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ‘پورے ملک کی طرح مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔’

کانگریس پردیش صدر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.